اہم خبریں متفرق خبریں

مطیع اللہ جان کو آئی ایس آئی نے اغوا کیا تھا: جنرل باجوہ کا اعتراف

مارچ 20, 2023 < 1 min

مطیع اللہ جان کو آئی ایس آئی نے اغوا کیا تھا: جنرل باجوہ کا اعتراف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعتراف کیا ہے کہ سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) نے اغوا کیا تھا۔

جنرل باجوہ نے یہ اعتراف صحافی شاہد میتلا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

شاہد میتلا نے پاکستان 24 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے دیگر کئی انکشافات اور اعتراف بھی کیے۔

شاہد میتلا نے کہا کہ اُن کی جنرل باجوہ سے طویل ملاقات گزشتہ ماہ ہوئی تھی اور وہ اس پر سلسلہ وار کالم لکھ رہے ہیں۔

جنرل باجوہ نے بتایا کہ مطیع اللہ جان کو ایجنسی نے بھونڈے طریقے سے اٹھایا اور انہوں نے جنرل فیض کو اس پر ڈانٹا۔

جنرل باجوہ کے مطابق مطیع اللہ جان کو اُن کی مداخلت پر چھوڑا گیا۔

شاہد میتلا کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ ابصار عالم کو گولی ان کے کہنے پر نہیں ماری گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے