پاکستان

مزید مقدمات میں ضمانت منظور، عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں

مارچ 21, 2023

مزید مقدمات میں ضمانت منظور، عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مزید دو مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

منگل کو عمران خان تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی زمان پارک آپریشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کر دی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے جسٹس طارق سلیم شیخ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ کیس دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔

نسٹاشیم طارق سلیم نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کس بات پر آپ کو عدالت پر اعتماد نہیں، یہ تو پہلے کا فیصلہ ہے۔ اگر اس طرح کا آئندہ معاملہ ہوا تو میں توہین عدالت کی کاروائی کروں گا۔

جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ ازخود نوٹس لیکر بھی کاروائی کی جاسکتی ہے۔ یہ کیس پہلے کا چل رہا ہے عدالتی حکم بھی پہلے کا ہے۔ لہذا آپ عدلیہ کی توہین نہ کریں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ بار بار مقدمات کے ریکارڈ کے لیے نوٹسز کیے ہیں اور آپ مہلت مانگ رہے ہیں۔ واٹس ایپ کا جدید دور ہے آپ کاپی واٹس کے ذریعے منگوا لیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے