پاکستان

ملزم سے آنسو گیس کا شیل برآمد کرنا ہے، صدیق جان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور

مارچ 21, 2023

ملزم سے آنسو گیس کا شیل برآمد کرنا ہے، صدیق جان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف سے منسلک یوٹیوبر صدیق جان کو ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

منگل کو پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے آنسو گیس کا شیل برآمد کرنا ہے۔

صدیق جان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اُن کا مؤکل 10 صحافیوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس سے 50 میٹر دور ایک عمارت کی چھت پر کوریج کر رہے تھے۔

وکیل کے مطابق صدیق جان شیلنگ سے بے ہوش ایک سی ٹی ڈی اہلکار کو پانی پلاتے رہے جب پولیس والے کا ہوش بحال ہوا تو اس نے شیلنگ شروع کر دی جس پر صدیق جان نے اس کو منع کیا۔

کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے عدالت میں کہا کہ کورٹ پہلے صحافیوں پر سائبر کرائم کے مقدمات درج کیے جاتے رہے اور اب دہشتگردی کے مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔ اگر انسداد دہشتگردی دفعات کو نہ روکا گیا تو اُن کے لیے صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنا ممکن نہیں رہے گا، عدالت تحفظ دے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے