پاکستان

نفرت انگیز بیانات، حسان نیازی راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

مارچ 24, 2023

نفرت انگیز بیانات، حسان نیازی راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

تحریک انصاف کے رُکن حسان نیازی کو نفرت انگیز بیانات کے مقدمے میں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حسان نیازی اسلام آباد پولیس کی حراست میں تھے اور اُن پر جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔

حسان نیازی کو عمران خان کا فوکل پرسن لگایا گیا تھا۔ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے بھانجے ہیں۔

حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری پہنچی تھی.

اسلام آباد سے کوئٹہ منتقلی کی راہداری ریمانڈ کی کوئٹہ پولیس کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے حسان نیازی کو اڈیالہ جیل سے آج ہی کچہری پیش کرنے کی ہدایت کی تھی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے