اہم خبریں متفرق خبریں

اگر آئندہ لوگ ساتھ آئے تو مقدمے کی سماعت نہیں: جج کی عمران خان کو تنبیہ

مارچ 25, 2023

اگر آئندہ لوگ ساتھ آئے تو مقدمے کی سماعت نہیں: جج کی عمران خان کو تنبیہ

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

سنیچر کو عدالت کے جج نے آئندہ عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔

جج نے کہا کہ آئندہ اتنے لوگ ساتھ آئے تو کیس نہیں سنوں گا۔

فاضل جج کا کہنا تھا کہ عدالت کا ڈیکورم برقرار رکھا جائے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ یہاں لوگوں کا رش اس کے مقابلے میں تو کچھ نہیں جو ہائیکورٹ میں ہوتا ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ وہاں لوگ زیادہ ہوتے ہیں ادھر کم ہیں۔ آئندہ سماعت پر لوگوں کو کم رکھیں۔

وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ خیال رکھا جائے گا۔

جج اعجاز بٹر نے عمران خان سے کہا کہ وہ کسی بھی سماعت پر غیر حاضر نہ ہوں۔ جس پر عمران خان نے کہا ہے کہ جی سر، ٹھیک ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے