پاکستان

تحریک انصاف جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ پر تکیہ کیے ہوئے ہے: مریم نواز

مارچ 26, 2023 2 min

تحریک انصاف جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ پر تکیہ کیے ہوئے ہے: مریم نواز

Reading Time: 2 minutes

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کا الیکشن ن لیگ جیت گئی تو عمران خان قبول کر لیں گے؟ کون گارنٹی دے گا کہ عمران خان انتخابی نتائج تسلیم کریں گے؟

اتوار کو لاہور میں ن لیگ کے لائرز ونگ سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے ریاست پر حملہ ہوا، آئین اور قانون کہاں سو رہا تھا۔ الیکشن ملتوی ہونے پر ان کو آئین یاد آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ بحران سپریم کورٹ کی طرف سے آئین کو ‘ری رائیٹ’ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے الزام عائد کیا کہ عدلیہ سے عمران خان کی سہولت کاری ہوئی ہے۔

مریم نواز نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری سیاست اس بات کے گرد گھومتی ہے کہ کون سی تقرری کس وقت ہو۔

’پہلے ان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے کردار تھے جو اب جا چکے ہیں تو اب انہوں نے جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ ڈھونڈ لی ہے جس پر یہ تکیہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے پاکستان کے آئین اور جمہوریت کو بچوں کا کھیل سمجھ رکھا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایک ذہنی بیمار شخص ہے۔ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے دو صوبوں کی اسمبلیاں توڑی گئیں۔

’حکومت نے آئین توڑنے والے کے خلاف پٹیشن دائر نہیں کی تو یہ کمزوری ہے۔‘

انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’داماد، بیویوں اور بیٹیوں کے کہنے پر فیصلے ہوتے ہیں۔ پرویز الہیٰ کہتے ہیں کہ فلاں بینچ میں کیس لگا دیں۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’ہم نہیں ڈرتے کیوں کہ ہم سیلیکٹ ہو کر نہیں اٗئے۔ ہر پانچ سال بعد الیکشن ہونے چاہئیں۔ ہم نے عدالتوں میں سرنڈر کیا، جھوٹی سزائیں بھگتیں۔ ہمارے گھروں پر حملے ہوئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں جو بحران ہے اس میں ملک کو وکلا کی ضرورت ہے۔ اپنی تقاریر میں بات کرتی رہی ہوں ترازو کے پلڑے برابر کرو پھر الیکشن کراؤ۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے