پاکستان

کوئٹہ میں افغانستان سے سمگل ہیروئین برآمد، مالیت چار ارب روپے

مارچ 27, 2023

کوئٹہ میں افغانستان سے سمگل ہیروئین برآمد، مالیت چار ارب روپے

بلوچستان کے دراالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے افغانستان سے سمگل کی گئی ہیروئین کی بھاری مقدار تحویل میں لی ہے۔

پیر کو کوئٹہ پولیس کے حکام نے بتایا کہ کارروائی پنجپائی تھانے کی حدود میں کی گئی جہاں سمگلروں نے ایک غار میں ہیروئین چھپائی تھی۔

پولیس کے مطابق ہیروئین 25 کلو گرام کی دس بوریوں میں ہے جس کا کُل وزن 250 کلو ہے۔

عالمی منڈی میں منشیات کی اس اعلیٰ کوالٹی کی فی کلو قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہیروئین کی مالیت چار ارب روپے ہے جس کو افغانستان سے لایا گیا تھا اور سمگلر اندرون ملک لے جانے کے لیے مناسب وقت کے انتظار میں تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے