عالمی خبریں

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس الٹ گئی، 20 ہلاک

مارچ 28, 2023 < 1 min

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس الٹ گئی، 20 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب میں شمالی عسیر کے ’شعار درے‘ میں بس کے حادثے میں 20 عمرہ زائرین ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

الاخباریہ کے مطابق بس مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو لے کر خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جارہی تھی۔

سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد شعار درہ بند کردیا اور وہاں سے ٹریفک کے گزرنے کے لیے متبادل راستہ بنایا گیا.

شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل ہسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مرنے والوں کی لاشیں ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

الاخباریہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ’ بس میں زیادہ تر غیر ملکی سوار تھے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ غیرملکیوں کا تعلق کن ممالک سے ہے‘۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے