پاکستان

لکی مروت میں تھانے پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جان سے گئے

مارچ 30, 2023 < 1 min

لکی مروت میں تھانے پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جان سے گئے

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جان سے چلے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ اوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس سے ڈیس ایس پی سمیت 4 اہلکار مارے گئے جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس اور حملہ اوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس ترجمان شاہد حمید کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لکی مروت اقبال مومند پولیس نفری کے  ہمراہ تھانہ صدر کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیروالا موڑ کے قریب اُن کی بکتر بند (اے پی سی) گاڑی کے قریب روڈ پر آئی ای ڈی بلاسٹ کیا گیا جس سے 4 اہلکار موقع پر ہی جان سے گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

بلاسٹ میں اموات کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ترجمان شاہد حمید نے کہا کہ مرنے والوں میں ڈی ایس پی لکی مروت اقبال مومند, کانسٹیبل وقار , کانسٹیبل علی مرجان اور کانسٹیبل کرامت اللہ ہیں جبکہ اے پی سی ڈارئیور سردار علی زخمی ہوا۔

دوسری جانب تھانے پر حملہ اوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بھی 5 اہلکار زخمی ہو گئے جن میں امانت علی, اصغر, گل تیاز اور گل فاروق شامل ہیں۔

حملہ اوروں نے لکی مروت سٹی جانے والی سڑک پر واقع پل کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا جس سے تھانہ صدر اور لکی سٹی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ راستہ نہ ہونے کے باعث ایک زخمی کو عیسی خیل (پنجاب) منتقل کیا گیا۔

حملہ آور رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ اپریشن جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے