پاکستان

الیکشن کی تاریخ طے نہ ہو سکی، ایک اور عدالتی بینچ ٹوٹ گیا

مارچ 30, 2023 < 1 min

الیکشن کی تاریخ طے نہ ہو سکی، ایک اور عدالتی بینچ ٹوٹ گیا

Reading Time: < 1 minute

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ طے کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا پاکستان کی سپریم کورٹ کا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے.

جمعرات کو مقدمے کی سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے گزشتہ روز کے فیصلے پر سب سے پہلے خود عمل کر رہے ہیں کہ سوموٹو مقدمات کی سماعت روک دی جائے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت سے اُٹھ کر چلے گئے۔
اُن کے ساتھ دیگر چار ججز کو بھی جانا پڑا۔

واضح بدھ کی شام میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس حوالے سے ایک اور تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

یہ فیصلہ بھی ایک ازخود نوٹس کیس میں دیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تحریر کردہ فیصلے پر جسٹس امین الدین خان کے بھی دستخط ہیں جبکہ جسٹس شاہد وحید نے اختلاف کیا۔
اس فیصلے میں قرار دیا گیا کہ قواعد یا رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تین (ازخود نوٹس) کے تحت سُنے جانے والے تمام کیسز ملتوی کیے جائیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جب تک بینچز کی تشکیل سے متعلق چیف جسٹس کے اختیارات میں ترمیم نہیں ہوتی تمام مقدمات کو موخر کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ’آئین چیف جسٹس کو صوابدیدی اختیارات نہیں دیتا۔ سپریم کورٹ چیف جسٹس اور تمام ججز پر مشتمل ہوتی ہے۔ چیف جسٹس کو خصوصی بینچ بنانے کا اختیار نہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے