تین رُکنی بینچ مقدمہ نہ سنے: اٹارنی جنرل کی درخواست
پاکستان کے اٹارنی جنرل نے دو صوبوں میں انتخابات کرانے کے کیس میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔
وفاقی حکومت کے جواب کے مطابق اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں منتخب حکومتیں ہوں گی تو قومی اسمبلی کے الیکشن کا شفاف انعقاد ممکن نہیں رہے گا۔
متفرق جواب کے مطابق یکم مارچ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریت سے دیا گیا، تین رکنی بینچ متبادل کے طور پر تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت نہ کرے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی درخواست موخر کی جائے۔
سپریم کورٹ کے جو ججز الیکشن کیس کو سن چکے ہیں ۔انھیں نکال کر باقی ججز پر مشمتل بینچ بناجائے۔
جسٹس اعجاز الاحسن پہلے راؤنڈ میں الیکشن کا کیس سننے سے انکار کر چکے ہیں۔
پہلے راؤنڈ میں دیا گیا الیکشن کا فیصلہ چار تین اکژیت سے دیا گیا۔
چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر فیصلہ دینے والے بینچ کا حصہ تھے۔
چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر بھی اس کیس کو نہ سنیں۔

