دہشت گردی کے مقدمات، پی ٹی آئی کے علی امین گنڈاپور گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقامی صحافیوں کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کے باہر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈ پور نے پولیس کو گرفتاری دی۔
گنڈاپور پر پنجاب اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
علی امین کے خلاف دو مقدمات تھانہ کینٹ میں درج ہیں.
ایف آئی آر میں 149،147،341، اور 188 کی دفعات شامل ،مقدمہ دفعہ 144 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈہ پور نے سکول اوقات میں روڈ کو بلاک اور نعرے بازی کی تھی ۔
دوسرا مقدمہ 2022 میں اشتعال انگیز تقریر پر درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ علی امین نے عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد پر قبضہ کا آڈیو بیان جاری کیا تھا ۔

