عالمی خبریں

اسرائیلی جیٹ طیاروں کے غزہ اور لبنان پر تازہ حملے

اپریل 7, 2023 < 1 min

اسرائیلی جیٹ طیاروں کے غزہ اور لبنان پر تازہ حملے

Reading Time: < 1 minute

اسرائیلی جیٹ طیاروں نے جمعے کی صبح لبنان اور غزہ میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی کارروائی ہے۔

اسرائیل نے راکٹ حملوں کا الزام اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس پر الزام لگایا ہے۔

رواں ہفتے یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر پولیس کے دھاوے کے بعد کشیدگی نے قابو سے باہر ہونے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا۔

جمعے کی صبح دھماکوں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کے جیٹ طیاروں نے غزہ میں حماس کے تہہ خانوں اور ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں بھی حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں رشیدیہ پناہ گزین کیمپ کے آس پاس کے رہائشیوں نے تین زور دار دھماکوں کی اطلاع دی۔

یہ حملے لبنان سے شمالی اسرائیلی علاقوں کی جانب راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے، جس کا الزام اسرائیلی حکام نے حماس پر عائد کیا۔

فوج نے کہا کہ لبنان سے 34 راکٹ داغے گئے، جن میں سے 25 کو فضائی دفاعی نظام نے روکا۔ یہ 2006 کے بعد اس طرح کا سب سے بڑا حملہ تھا، جب اسرائیل نے بھاری ہتھیاروں سے لیس حزب اللہ تحریک کے ساتھ جنگ ​​لڑی تھی۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ "اسرائیل کا ردعمل، آج رات اور بعد میں، ہمارے دشمنوں سے قیمت وصول کرے گا۔”

اسرائیلی جیٹ طیاروں نے غزہ پر حملہ کیا تو جواب میں راکٹ فائر کیے گئے اور سرحدی علاقوں میں اسرائیلی قصبوں اور شہروں میں سائرن بجائے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے