پاکستان

عمران خان 9 مقدمات میں تفتیش کے لیے پیش ہوں، پولیس کا نوٹس

اپریل 10, 2023

عمران خان 9 مقدمات میں تفتیش کے لیے پیش ہوں، پولیس کا نوٹس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نو مقدمات کی تفتیش کے لیے اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق دو مقدمات میں 11اپریل کو طلب کیا گیا ہے اور پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سات مقدمات میں 12اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

عمران خان کو تمام مقدمات میں پیش ہونے کا طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

تمام نوٹس عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر بھجوائے گئے ہیں۔

نوٹس میں پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان پیش ہو کر اپنا موقف دیں ورنہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے