عالمی خبریں

حساس دستاویزات کا لِیک ہونا قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ:پینٹاگون

اپریل 11, 2023 < 1 min

حساس دستاویزات کا لِیک ہونا قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ:پینٹاگون

Reading Time: < 1 minute

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے انتہائی حساس امریکی دستاویزات افشا ہونا قومی سلامتی کے لیے ’انتہائی سنگین‘ خطرہ قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو پینٹاگون نے کہا کہ محکمہ انصاف دستاویزات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

لیک ہونے والی دستاویزات میں یوکرین کی جنگ سے متعلق خفیہ معلومات کے علاوہ امریکی اتحادیوں کے متعلق حساس تجزیے بھی شامل ہیں جنہیں اب امریکی حکام یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یوکرین جنگ سے متعلق درجنوں دستاویزات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ امریکی حکام نے کہا تھا کہ دستاویزات کے افشا ہونے کے پیچھے ممکنہ طور پر روس یا اس کے حامی عناصر کا ہاتھ ہے۔

پبلک دفاع کے لیے اسسٹنٹ برائے سیکریٹری دفاع کرس میگر نے کہا ہے کہ ’آن لائن گردش کرنے والی دستاویزات قومی سلامتی کے لیے انتہائی سنگین خطرہ ہیں اور ان میں غلط معلومات پھیلانے کی صلاحیت موجود ہے۔‘

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ دستاویزات کیسے لیک ہوئیں۔

کرس میگر نے کہا کہ اس معاملے پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو چھ اپریل کی صبح تک بریف نہیں کیا گیا تھا، اسی دن جب نیویارک ٹائمز پر دستاویزت سے متعلق خبر شائع ہوئی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر جو بائیڈن کو ’گزشتہ ہفتے کے آخر‘ میں دستاویزات کے لیک ہونے کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔ بریفنگ کی تاریخ کے بارے میں انہوں نے نہیں بتایا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے