پاکستان

پارلیمنٹ کا احترام اور عدلیہ کی آزادی بھی اہم: چیف جسٹس

اپریل 13, 2023

پارلیمنٹ کا احترام اور عدلیہ کی آزادی بھی اہم: چیف جسٹس

پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اُن کو پارلیمنٹ کا بہت احترام ہے اور عدلیہ کی آزادی بھی اہم ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ ہرویسجر بل کے خلاف درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت ،اٹارنی جنرل اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ’عدلیہ کیا آزادی اہم معاملہ ہے، پارلیمنٹ کا بہت احترام ہے۔ کیس کو جلد دوبارہ مقرر کیا جائے گا۔ جائزہ لینا ہے کہ اس معاملے میں آئینی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔‘

چیف جسٹس نے کہا کہ ’ججز کی دستیابی کو مد نظر رکھ کر جلد سماعت کے لیے مقرر کریں گے۔

درخواستگزار کے وکیل امتیاز صدیقی نے موقف اپنایا کہ حسبہ بل کے کیس میں بھی سپریم کورٹ نے منظور شدہ بل کا جائزہ لیا۔ حسبہ بل کیس ناقابل سماعت ہونے کے اعتراضات سپریم کورٹ نے مسترد کیے۔ سپریم کورٹ نے حسبہ بل کو غیر آئینی قرارد دیا تھا۔ حسبہ بل صدارتی ریفرنس کی صورت میں سپریم کورٹ آیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’موجودہ کیس آرٹیکل 3/184 کا ہے جس میں عدالت زیادہ بااختیار ہے۔ اس آرٹیکل کے تحت سپریم کورٹ شادی ہال تک گرانے کا حکم دے چکی ہے۔کیا عدلیہ کی آزادی عوام کا بنیادی حق نہیں ہے؟‘

وکیل امتیاز صدیقی نے دلائل میں کہا کہ ’مجوزہ قانون کے ذریعے چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ آرٹیکل 3/184میں اپیل نہیں نظرثانی کا حق دیتا ہے۔ سپریم کورٹ کا ایک جج دوسرے جج کے خلاف اپیل نہیں سن سکتا۔ سوال یہ ہے کہ کیا پارلیمینٹ عدلیہ کے اندرونی معاملے کو ریگولیٹ کرسکتی ہے؟‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے