پاکستان

طیبہ گل کیس، عمران خان سمیت تین ملزمان کو پیش ہونے کا حکم

اپریل 14, 2023

طیبہ گل کیس، عمران خان سمیت تین ملزمان کو پیش ہونے کا حکم

قومی احتساب بیورو کے ایک مقدمے میں ملزمہ رہنے والی طیبہ گل کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، اعظم خان اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

‏اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کو دوبارہ موقع فراہم کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

‏بیان کے مطابق انکوائری افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

انکوائری افسران ان تمام مقامات سے ثبوت جمع کریں گے جہاں طیبہ گل کو محبوس رکھا گیا۔

احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار صاحب نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کیا ہے۔

احتساب عدالت ون لاہور نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہوا ہے۔

طیبہ گل کی اُس وقت کے نیب چیئرمین کے ساتھ ویڈیو آنے کے بعد مبینہ طور پر جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے کے لیے خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے