اٹارنی جنرل کا دو ٹوک جواب، چیف جسٹس آج کیا کرنے والے ہیں؟
پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا ہے کہ پارلیمان نے حکومت کو پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
جمعے کی صُبح سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کے لیے فنڈز کے اجرا کا کوئی اختیار نہیں۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنے دو ساتھی ججوں کے ہمراہ پنجاب میں الیکشن کرانے کے لیے فنڈز کے اجرا پر چیمبر میں سماعت کی۔
انہوں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن، سیکریٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کو طلب کر رکھا تھا جو پیش ہوئے۔
ایک گھنٹے کی سماعت کے بعد اب تحریری حکم نامہ جاری کیا جائے گا.

