پنجاب میں الیکشن، سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز مہیا کریں: سپریم کورٹ
پاکستان کی سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کرانے کے لیےسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز مہیا کریں.
سپریم کورٹ نے جمعے کی ان چیمبر سماعت کا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کے مطابق 21 ارب روپے پیر تک منتقل ہو سکتے ہیں.
سٹیٹ بنک کے مطابق 21 ارب روپے سوموار تک فراہم کئے جا سکتے ہیں.
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک کے مطابق حکومت کے مختلف اکاؤنٹس میں 1 کھرب 40 ارب سے زیادہ فنڈز موجود ہیں.
سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کریں.
سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ 9 صفحات پر مشتمل ہے.

