تیسرے ٹی20 میں سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان کو شکست
Reading Time: < 1 minuteپانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو چار رنز سے شکست دے دی۔
پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 159 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کپتان بابر اعظم ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
رضوان چھ رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ صائم ایوب کی گری جنہون نے 10 رنز بنائے۔ فخر زمان 20 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 60 رنز بنائے۔
نیوزی لیند کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ٹام لیتھم اور چاڈ بوس نے کیا۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 20 رنز کے سکور پر گری جب چاڈ بوس سات رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔
نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 56 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب ول ینگ 17 رنز بنا کر شاداب کی گییند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 121 رنز پر گرگئی جب ڈیرل مچل 33 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔ نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ٹام لیتھم 49 گیندوں پر شاندار 64 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے گزشتہ دو میچز میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دی تھی۔