کھیل

فخر زمان کی مسلسل تیسری سینچری، پاکستان دوسرے میچ میں بھی فاتح

اپریل 30, 2023 2 min

فخر زمان کی مسلسل تیسری سینچری، پاکستان دوسرے میچ میں بھی فاتح

Reading Time: 2 minutes

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے فخر زمان کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 337 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کیا۔ فخر زمان 144 گیندوں پر 180 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ پہلے میچ کی جیت میں بھی فخز کی سنیچری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

سنیچر کو راولپنڈی میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے 129 اور ٹام لیتھم نے 98 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور امام الحق میدان میں آئے اور شروع سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔ دونوں اوپنرز کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد امام 24 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر پویلین روانہ ہو گئے۔

ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کا ساتھ خوب نبھایا۔ دونوں نے کیوی بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ فخر نے 83 گیندوں پر 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی شاندار سینچری مکمل کی۔ یہ سیریز میں ان کی مسلسل دوسری سینچری ہے۔

اس سینچری کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔ وہ مسلسل تین سینچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

ان سے قبل اس فہرست میں بابر اعظم، سعید انور اور ظہیر عباس جیسے عظیم بلے بازوں کے نام شامل ہیں۔

فخر نے ون ڈے میچز میں اپنے تین ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے