کور کمانڈر لاہور عہدے سے ہٹا دیے گئے، واپس جی ایچ کیو طلب
پاکستان کی فوج کے لاہور میں تعینات کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان غنی سے کمانڈ واپس لے لی گئی ہے۔
اُن کو راولپنڈی میں قائم جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) واپس طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اُن کے ساتھ تین دیگر افسروں کو بھی عہدوں سے ہٹا کر جی ایچ کیو رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
فوج نے لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے اور جلاؤ گھیراؤ کی انکوائری شروع کی ہے۔
لندن بھاگے ہوئے پاکستان کی فوج کے ایک سابق میجر عادل راجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل سلمان غنی تحریک انصاف کے حامی ہیں اور انہوں نے آرمی چیف کے احکامات ماننے سے انکار کیا تھا۔