عالمی خبریں

صوفے پر ڈالروں کا ڈھیر، یوکرین کا چیف جسٹس کرپشن پر گرفتار

مئی 16, 2023 < 1 min

صوفے پر ڈالروں کا ڈھیر، یوکرین کا چیف جسٹس کرپشن پر گرفتار

Reading Time: < 1 minute

یوکرین میں ملک کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو حکام نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملک کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو 27 لاکھ ڈالر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

یوکرین میں حکومت نے اعلٰی حکومتی عہدیداروں کی کرپشن کے خلاف اقدامات شروع کیے ہیں تاکہ یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا اُترا جا سکے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ انسداد بدعنوانی کے دفتر کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ’سپریم کورٹ کے سربراہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘

پراسیکیوٹر نے گرفتار عدالتی سربراہ کا نام نہیں لیا تاہم کہا کہ وہ ملک کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہیں اور اُن کو باضابطہ ’مشکوک ہونے کا نوٹس‘ نہیں بھیجا گیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یوکرین کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس وسیوولود کنیازیو ہیں جن سے رابطے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

محکمہ انسداد بدعنوانی کے دفتر نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ اُس نے عدالت میں ’بہت بڑے پیمانے پر کرپشن‘ کا سراغ لگایا ہے اور ایسی تصاویر جاری کی تھیں جن میں صوفے پر ڈالر کے نئے نوٹوں کا ڈھیر لگا ہوا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے