القادر ٹرسٹ کرپشن کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
Reading Time: < 1 minutesپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی القادر یونیورسٹی کرپشن کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
منگل کو بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ بس حاضری ہو گئی آپ عمران خان کے ساتھ ہی بیٹھی رہیں۔
بعد ازاں وکلا کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
بشریٰ بی بی کو پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی۔
وہ 60 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں عمران خان کی شریک ملزمہ ہیں جہاں قومی خزانے میں برطانیہ سے لائے گئے 190 ملین پاؤنڈ ملک ریاض کو واپس کیے گئے۔