پاکستان

تحریک انصاف کا زوال، فواد چوہدری کے بعد اسد عمر بھی پارٹی کا عہدہ چھوڑ گئے

مئی 24, 2023 < 1 min

تحریک انصاف کا زوال، فواد چوہدری کے بعد اسد عمر بھی پارٹی کا عہدہ چھوڑ گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان سے راستے الگ اور سیاست سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے.

دوسری جانب اسد عمر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے اور کور کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

بدھ کو ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا.

فواد چوہدری نے ٹویٹ کی کہ ’میرے پہلے بیان جس میں 9 مئی کے واقعات کی میں نے غیر مشروط مذمت کی تھی، اس تناظرمیں سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس لیے میں نےپارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں۔‘

اسد عمر نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا.

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے منگل کو رہائی کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کی تھی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے