پاکستان

نو مئی واقعات کی دو بار مذمت، علی زیدی بھی تحریک انصاف سے الگ

مئی 27, 2023 < 1 min

نو مئی واقعات کی دو بار مذمت، علی زیدی بھی تحریک انصاف سے الگ

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے بھی تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور وہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

اُن کے مطابق پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا جو مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا، فیصلہ کیا ہےکہ سیاست چھوڑ دوں گا، جب سیاست چھوڑ دوں گا تو پی ٹی آئی میں بھی جو عہدہ ہے سب سے استعفیٰ دیتا ہوں، پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

گزشتہ روز جمعے کو فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سیف اللہ نیازی اور ابرار الحق نے تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے