پاکستان

عمران خان کو خدا حافظ، پی ٹی آئی کو اللہ حافظ: عمران اسماعیل

مئی 27, 2023 < 1 min

عمران خان کو خدا حافظ، پی ٹی آئی کو اللہ حافظ: عمران اسماعیل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے.

سنیچر کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ شاید میری آخری پریس کانفرنس ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نو مئی کو جی ایچ کیو پر، کور کمانڈر کے گھر اور ایم ایم عالم کے جہاز کے ماڈل پر حملہ ہوا۔ ابھی ان سب واقعات کی تحقیقات ہونا باقی ہیں۔‘
’اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔میں اس دن کسی بھی ریلی میں شریک نہیں ہوا تھا۔ مجھ بے بنیاد پرچہ بنایا گیا لیکن اب میں آزاد شہری ہوں۔‘
عمران اسماعیل نے کہا کہ ’میں ان چار لوگوں میں تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔‘

’اب نو مئی کے بعد میں نے کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفا دیتا ہوں۔ یہ مجھے علم نہیں کہ میں میں مستقبل میں سیاست کروں گا یا نہیں۔‘

عمران اسماعٰیل کے الفاظ تھے کہ ‘میں یہاں پر عمران خان صاحب خدا حافظ کہتا ہوں اور تحریک انصاف کو اللہ حافظ‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر اور دو سابق ارکان قومی اسمبلی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے جبکہ سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑ رہے۔

ہاشم ڈوگر کے ہمراہ سیالکوٹ سے سابق وزیر چوہدری اخلاق، جھنگ سے رائے تیمور بھٹی، فیصل آباد سے سابق ایم پی اے مامون تارڑ، سابق ایم این اے منصب ڈوگر، بہاولپور سے سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا۔

قبل ازیں اسلام آباد میں سابق ایم این اے راجہ خرم نواز اور پشاور میں سابق رُکن قومی اسمبلی شوکت علی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے