کھیل

انڈیا کو شکست، آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا

جون 11, 2023 2 min

انڈیا کو شکست، آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا

Reading Time: 2 minutes

آسٹریلیا نے انڈیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں 209 رنز سے شکست دی دے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 444 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں انڈین ٹیم 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں وراٹ کوہلی 49، اجنکیا رہانے 46 اور کپتان روہت شرما نے 43 رنز سکور کیے۔

دوسری اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے کینگروز کی طرف سے نیتھن لائن نے 4، سکاٹ بولینڈ نے 3 اور مچل سٹارک نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

سنیچر کو اوول میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کر دی۔ اور یوں پچھلی اننگز کی 173 رنز کی لیڈ کے ساتھ انڈیا کو 444 رنز کا ہدف دیا۔ ایلکس کیری 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ مچل سٹارک 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انڈیا کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے تین اور محمد شامی اور امیش یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بولرز کے لیے سازگار وکٹ پر انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگز کا تیز آغاز کیا۔ لیکن شبھمن گل زیادہ تر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 18 رنز بنا کر سکاٹ بولینڈ کی گیند پر کیمرون گرین کو کیچ تھما بیٹھے۔

انڈین کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن وہ بدقسمتی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور 60 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس سے اگلے اوور میں کمنز نے پجارا کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔

اس موقع پر وراٹ کوہلی اور اجنکیا راہانے اپنی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور مضبوطی سے وکٹ پر کھڑے رہے، تاہم پانچویں دن کے پہلے گھنٹے وراٹ کوہلی 49 رنز پر سکاٹ بولینڈ کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

وراٹ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد انڈین بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ رویندرا جڈیجہ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے دو گیندوں بعد سکاٹ بولینڈ کی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے