عالمی خبریں

سمندر میں سیاحوں کی ٹائٹن ابدوز کے پھٹنے کی تحقیقات شروع کر دیں: کینیڈا

جون 24, 2023 < 1 min

سمندر میں سیاحوں کی ٹائٹن ابدوز کے پھٹنے کی تحقیقات شروع کر دیں: کینیڈا

Reading Time: < 1 minute

کینیڈا میں حکام نے ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے گہرے سمندر میں جانے والے ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو امریکی کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی تھی کہ ٹائٹن آبدوز میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آبدوز کے ملبے کے حصے بحر اوقیانوس کی تہہ سے ملے تھے۔

گزشتہ اتوار کو سطح آب پر موجود کینیڈا کی پولر پرنس کارگو جہاز نے ٹائٹن کو سمندر میں چھوڑا تھا تاہم ایک گھنٹہ اور 45 منٹ کے بعد آبدوز کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ چونکہ پولر پرنس جہاز کینیڈین جہاز ہے اس لیے وہ آبدوز کے آپریشن کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے۔

کینیڈین ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے اپنی ٹیم سینٹ جانز نیوفاؤنڈ لینڈ روانہ کر دی ہے، یہ ٹیم وہاں معلومات اکٹھا کرے گی اور لوگوں سے انٹرویوز کرے گی۔

ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے حکام کے مطابق ہم اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے دیگر اداروں سے بھی رابطہ کریں گے۔

ریسکیو حکام نے کہا تھا کہ ٹائٹن کا ملبہ ٹائی ٹینک سے 16 سو فٹ (500 میٹر) کے فاصلے پر ملا۔

جمعے کو آبدوز ’ٹائٹن‘ کو چلانے والی کمپنی اوشن گیٹ نے بھی پانچوں مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

اوشن گیٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے دل ان پانچوں روحوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں سیاحوں کو کھونے کا بہت دکھ ہے۔‘

امریکی کوسٹ گارڈ کے ریئر ایڈمرل جان میگر نے کہا تھا کہ حادثہ آبدوز کے اندر دھماکے سے ہوا۔

امریکی اور کینیڈا سمیت مختلف اداروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے