عالمی خبریں

وقوف عرفہ، 20 لاکھ عازمین حج میدانِ عرفات میں

جون 27, 2023 < 1 min

وقوف عرفہ، 20 لاکھ عازمین حج میدانِ عرفات میں

Reading Time: < 1 minute

لاکھوں عازمین حج آج منگل 27 جون کو میدان عرفات میں حج کا رُکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں۔ حجاج مسجد نمرہ اور میدان عرفات میں عبادات کریں گے اور حج کا خطبہ سنیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی حکام نے میدان عرفات میں 20 لاکھ حجاج کے خیر مقدم کے لیے تیاریاں مکمل کیں۔ حجاج کے قافلے پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہی میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

رواں سال ڈیڑھ لاکھ پاکستانی حج ادا کر رہے ہیں.

کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ پہلا حج ہے جس میں مکمل آزادی کے ساتھ تمام مذہبی واجبات کی ادائیگی جاری ہے.

حجاج میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نماز ایک اذان دو اقامت کے ساتھ قصر ادا کریں گے اور غروب آفتاب تک وقوف کریں گے۔

سورج غروب ہوتے ہی حجاج کے قافلے مزدلفہ کا رخ کریں گے جہاں سے وہ رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور رات وہیں بسر کریں گے۔ نماز فجر کے بعد منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔

قبل ازیں منیٰ کی عارضی خیمہ بستی آباد ہوئی۔ 8 ذوالحجہ جسے عربی میں ’یوم ترویہ ‘ کہا جاتا ہے حجاج نے منی میں قیام کیا اور پانچوں وقت کی نمازیں ادا کرنے کے بعد عرفات کے لیے روانہ ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے