عالمی خبریں

سعودی عرب میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، دو افراد ہلاک

جون 29, 2023 < 1 min

سعودی عرب میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، دو افراد ہلاک

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کے مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’بدھ کی شام جدہ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک مسلح شخص کو روکا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ شخص ہلاک ہوگیا‘۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ’اس واقعے میں امریکی قونصلیٹ کا ایک نیپالی سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مسلح شخص نے امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب گاڑی کھڑی کی اور بندوق لے کر باہر نکلا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال سے نمٹنے  میں پہل کی‘۔

مکہ ریجن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے سیکیورٹی تحقیقات جاری ہیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے