عالمی خبریں

یومِ آزادی پر مختلف امریکی شہروں میں فائرنگ، 10 ہلاک

جولائی 5, 2023 2 min

یومِ آزادی پر مختلف امریکی شہروں میں فائرنگ، 10 ہلاک

Reading Time: 2 minutes

امریکہ میں یوم آزادی سے کے موقع پر مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے تین واقعات میں 10 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو پولیس نےبتایا کہ چار جولائی کو امریکہ کی یوم آزادی کی تعطیل پر فورٹ ورتھ میں ایک فیسٹیول کے دوران فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس کے مطابق پیر کی شام کو فیلاڈیفیا میں فائرنگ کے ایک الگ واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ زخمی افراد میں دو اور 13 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

اسی طرح بالٹی مور میں ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے تھے۔ زخمی افراد میں زیادہ تر بچے تھے۔

فائرنگ کے واقعات کے محرک کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔

امریکہ شہریوں کے بڑے پیمانے پر ہونے والے فائرنگ سے قتل کے واقعات سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق 2023 میں 340 سے زیادہ فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی ’گن پالیسی‘ کو مزید سخت کریں گے۔

صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری قوم نے ایک مرتبہ پھر المناک واقعات کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے ریپبلکن کے قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ آئیں اور بامعنی اصلاحات پر مذاکرات کریں۔

فلاڈیفیا کے عہدیداروں نے ریاست اور وفاقی قانون سازوں سے اپیل کی ہے کہ فائرنگ کے واقعات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

فلاڈیفیا کے میئر جِم کیننی جو ایک ڈیموکریٹ ہیں، پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگرس سے درخواست کی کہ لوگوں کی زندگیاں بچائیں اور ہتھیاروں کے مسئلے کے لیے کچھ کریں۔

شہر کے ضلعی اٹارنی لیری کریسنر نے فیلاڈیفیا کی قانون سازوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نیوجرسی اور ڈیلاویئر کی طرح ہتھیاروں سے متعلق قانون سازی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان ریاستوں کی طرح قانون سازی کرنے سے کچھ فرق پڑ سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے