پاکستان

پشاور میں فوج کی گاڑی پر خودکش حملہ، 8 زخمی

جولائی 18, 2023

پشاور میں فوج کی گاڑی پر خودکش حملہ، 8 زخمی

پاکستان کے صوبہ خبیر پختونخوا کے شہر پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی شام حیات آباد فیز 6 میں ہوا۔

’اس دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔‘

پاکستان کے مقامی میڈیا نے ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ’یہ خودکش دھماکہ تھا۔‘

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت نازک ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے