پاکستان

عمران خان عدالت میں خُود پیش ہوں: سپریم کورٹ

جولائی 20, 2023

عمران خان عدالت میں خُود پیش ہوں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نےکوئٹہ میں وکیل کے قتل کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو نامزد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

جمعرات کو جسٹس یحیی آفریدی نے بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیر کی صبح ساڑھے دس بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کو سب سے پہلے عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ ریلیف لینے کے لیے درخواست گزار کو ذاتی حثیت میں پیش ہو کر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوتا ہے.

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ آجائیں گے.
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو آج آنے کا کہہ دیتے ہیں.

جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ بہتر ہوگا پہلے حکومتی وکیل کا اس کیس میں جواب آجائے پھر چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوں.

وکیل شکایت کنندگان امان اللہ کنرانی نے بتایا کہ قتل کیس میں معاملہ چئیرمین پی ٹی آئی کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا ہے.

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ وکیل کےقتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کو ہم تسلیم نہیں کرتے.

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ دیکھیے آپ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں،ضمانت اور ایف آئی آر ختم کرانے کیلئے درخواست گزار کو خود آنا پڑتا ہے.

کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی.

جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے