باڑہ پولیس سٹیشن پر حملے میں چار، فائرنگ سے دو خودکش حملہ آور ہلاک
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے سےچارپولیس اہلکارہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں واقع تحصیل کمپلیکس کے اندر پولیس سٹیشن کے گیٹ پر دھماکہ کیا گیا۔
خیبر پختوانخوا پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے تھانے میں داخلے کی کوشش کی جو اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مارے گئے۔
گزشتہ رات پشاور کے پولیس سٹیشن ریگی ماڈل ٹاون کی حدود میں فائرنگ بھی کی گئی تھی۔
چیکنگ پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
بدھ کو پشاور میں ہی فوج کی ایک گاڑی کے قریب خودکش حملہ آور نے دھماکہ کیا تھا جس میں آٹھ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

