پاکستان

بجلی کے بِل میں ٹی وی کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہو گی: وزرات خزانہ

جولائی 20, 2023

بجلی کے بِل میں ٹی وی کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہو گی: وزرات خزانہ

پاکستان میں بجلی کے صارفین سے ماہانہ بِل میں اب پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ساتھ ریڈیو پاکستان کی فیس بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہونے والے سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں یہ بات وزارت خزانہ کے حکام نے بتائی۔

وزارت خزانہ کے حکام نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ بجلی کے بلوں میں پاکستان ٹیلی وژن کی 35 روپے فیس کے ساتھ اب ریڈیو پاکستان کی 15 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

ریڈیو فیس بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز کی سمری وزارت اطلاعات نے تیار کر لی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ اس مد میں حاصل ہونے والے آمدن ریڈیو کے ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو برس قبل اگست 2020 میں بھی صارفین کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں شامل پی ٹی وی کی فیس کو 35 سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔

وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ ’کمیٹی نے نقصان میں جانے والوں اداروں کی نجکاری کی بھی سفارش تھی۔ اداروں کی نجکاری کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے۔‘

’وزارت خزانہ کو خزانہ کمیٹی کی 55 سفارشات موصول ہوئیں تھیں۔‘

وزارت خزانہ نے کمیٹی کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ’یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر غذائی اشیا کی سبسڈی کے لیے 35 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ان میں سے 5 ارب روپے وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کے لیے مختص ہیں۔‘

’لیپ ٹاپ سکیم کے لیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئی ٹی کمپنیوں کو ایکسپورٹ آمدن کا 25 فیصد باہر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے