پاکستان 37 برس بعد جونیئر سکواش چیمپیئن، حمزہ خان فائنل میں کامیاب
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دے دی ہے۔
اتوار کو جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو تین ۔ ایک سے شکست دی۔
37 بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوا۔
حمزہ خان سے قبل 1986 میں جان شیر خان جونیئر سکواش چیمپئن بنے تھے۔
حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔
حمزہ خان اس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
Array