پاکستان

ناقابل ضمانت وارنٹ، عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ

جولائی 24, 2023

ناقابل ضمانت وارنٹ، عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

‏الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ پر اُن کی قانونی ٹیم کے رکن رائے محمد علی ایڈووکیٹ نے وصول کیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف سے 25 جولائی کو پیش ہونے کا تقاضا کیا ہے۔

قانونی ٹیم کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کل الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

پیر کو توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے