پاکستان

عمران خان کی وکالت، ٹینشن والے کیس نہیں لیتا: اعتزاز احسن

جولائی 27, 2023

عمران خان کی وکالت، ٹینشن والے کیس نہیں لیتا: اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ ٹینشن والے مقدمات نہیں لیتے اس لیے عمران خان کی وکالت نہیں کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹروں نے ذہنی دباؤ لینے سے منع کیا ہے اس لیے طبی بنیادوں پر وہ زرداری اور بلاول کی وکالت بھی نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن لینے کے لیے مشہور ہیں اور اگر سائفر لہرانے پر بھی انہوں نے مؤقف بدلا ہے تو یہ بطور ملزم اُن کا حق ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے جلسے میں سائفر نہیں بلکہ کاغذ لہرایا تھا.

قبل ازیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ سائفر کو سابق وزیراعظم نے اپنی تحویل میں لیا اور جلسے میں لہرایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر متعلقہ ادارے کو واپس نہیں کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سائفر کا قومی سلامتی کو پس پشت ڈال کر بے دریغ استعمال کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، کلاسیفائیڈ دستاویز کو پبلک نہیں کیا جا سکتا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابق وزیر قانون نے سائفر معاملے کو اسمبلی فلور پر منفی انداز میں استعمال کیا جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فلور پر معاملہ عجیب و غریب انداز میں پیش کیا، صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلی توڑی تو سپریم کورٹ نے بحال کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے