حکومت کا آخری ہفتہ، عوام پر بڑا پیٹرول بم پھینک دیا
پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اضافہ کر دیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 19.90 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 273 روپے ہو گئی ہے۔
موجودہ حکومت کا اقتدار میں یہ آخری ہفتہ ہے اور اسمبلیاں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں تحلیل کر دی جائیں گی۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ردعمل میں کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ ظلم عظیم ہے۔
ان کے مطابق آئی ایم ایف کی غلامی میں حکومت معاشی دہشت گردی کی تمام حدوں کو عبور کر رہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ قوم مہنگائی و بےروزگاری اور غربت مسلط کرنے والے ان نا اہل اور عوام دشمن ظالموں کے چہرے یاد رکھے، اور الیکشن میں ووٹ کے ذریعے بدلہ لے.

