پاکستان

فوجی عدالتوں کا مقدمہ، فُل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر سماعت مکمل

اگست 1, 2023

فوجی عدالتوں کا مقدمہ، فُل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر سماعت مکمل

پاکستان کی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت پر فُل کورٹ کی تشکیل کے لیے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ کے چھ رُکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔

وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ ایک فیصلے میں قرار دے چکی ہے اگر ایک جج کیس سننے سے انکار کرے تو اسے وہ کیس سننے کا نہیں کہا جاسکتا ہے۔

وکیل کے مطابق عدالتی تاریخ میں ملٹری کورٹس کیسز فل کورٹ نے ہی سنے ہیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ حکومت کا سپریم کورٹ کے لیے توہین آمیز رویہ ہے۔

جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ جن تین ججز کی آپ بات کر رہے ہیں انہوں نے ملٹری کورٹس کیس سننے سے انکار نہیں کیا۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ جس انداز میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کا حل نکالنا چاہیے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے پوچھا کہ کیا دیگر درخواست گزاروں کا بھی یہی موقف ہے،

فیصل صدیقی نے کہا کہ میں صرف اپنی بات کر رہا ہوں، فیصلے کی وجہ سے اگر ٹرائل میں کچھ ماہ کی تاخیر ہوجائے تو مسئلہ نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے