پاکستان

پارٹی رہنما افتخار درانی اسلام آباد سے اغوا: تحریک انصاف کا دعویٰ

اگست 3, 2023

پارٹی رہنما افتخار درانی اسلام آباد سے اغوا: تحریک انصاف کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق افتخار درانی کو رات گئے اسلام آباد سے اغوا کیا گیا۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ افتخار درانی کے خاندان نے اُن کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق افتخار درانی کے اغوا سے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے