پاکستان

علی وزیر کا قومی اسمبلی میں خطاب، سپیکر نے گھبرا کر اجلاس ملتوی کر دیا

اگست 3, 2023

علی وزیر کا قومی اسمبلی میں خطاب، سپیکر نے گھبرا کر اجلاس ملتوی کر دیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بارے میں بات کرنے پر سپیکر نے وزیرستان سے رُکن قومی اسمبلی علی وزیر کا مائیک بند کر کے اجلاس ملتوی کر دیا۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے رُکن قومی اسمبلی علی وزیر سے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر محتاط گفتگو کریں کیونکہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔

قومی اسمبلی میں سپیکر نے علی وزیر کو تقریر سے روکنے کئی بار کوشش کی اور پھر اُن کا مائیک بند کر کے ان کی گفتگو پر ردعمل بھی دیا۔
اس دوران علی وزیر مائیک کے بغیر بھی بولتے رہے۔

انہوں نے باجوڑ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے اور دیگر سکیورٹی مسائل پر بات کی۔

علی وزیر نے اپنے علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی مقامی لوگوں سے رویے کی شکایت کے علاوہ یہ بھی کہا کہ آئی ایس آئی نے مقامی طالبان کو جگہ دی اور سہولت کاری کی۔

علی وزیر جنرل باجوہ اور فوج کی پالیسی پر تنقید کی وجہ سے بنائے گئے مختلف مقدمات میں دو برس کا عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے