پاکستان

توشہ خانہ کیس، عمران خان کو تین سال قید کی سزا

اگست 5, 2023

توشہ خانہ کیس، عمران خان کو تین سال قید کی سزا

توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے.

سنیچر کو ایک بار پھر ٹرائل کورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے سامنے عمران خان کے وکلا پیش نہ ہوئے اور اُن کے ایک وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

ادھر ٹرائل عدالت میں جج ہمایوں دلاورنے عمران خان کو تین سال کی سزا سنا دی۔

‏جج ہمایوں‌دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کرپٹ پریکٹیسز کا مرتکب قرار دے کر تین سال قید کی سزا کا حکم سنایا.

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے پانچ سال کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل بھی قرار دے دیا ہے.

دوسری جانب پی ٹی ائی کے مطابق عمران خان کو لاہور میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا.

قانون کے مطابق عمران خان کو اسلام آباد پولیس کے حوالےکیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا.

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو سنائی گئی سزا کو مسترد کرتے ہوئے جج ہمایوں دلاور کو متعصب قرار دیا ہے۔

فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف نے کہا کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ متعصب جج ہمایوں دلاور کی جانب سے تاریخ میں بیہودہ ترین انداز میں ٹرائل چلایا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے