کراچی سے حویلیاں جانے والی ٹرین کو حادثہ، 28 مسافر ہلاک
صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں28 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں.
ضلعی حکومت کے مطابق 50 افراد زخمی ہوئے ہیں.
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق حادثے میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ٹرین میں متعددمسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ ٹرین کی 8 بوگیاں ٹریک سے اتری تھی اور دیگر بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا کر مسافروں کو ریسکیو کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کی 8 بوگیاں تباہ ہو چکی ہیں.
ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی جس میں 28 ہلاکتیں ہوئیں۔
11 اپ ٹریک پر رواں دواں ہزارہ ایکسپریس ڈی تیل ہونے سے 8 کوچز کو نقصان پہنچا۔
ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس سے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے.
ہزارہ ایکسپریس کراچی سے صبح روانہ ہوئی تھی، نوابشاہ اسٹیشن سے قبل سرہاری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک حادثے کا شکار ہوئی۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی کے مطابق ٹرین حادثے کے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے فوج کے دستے بھی طلب کیے گئے۔
زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ ’ہم نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔‘
خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’آج صبح جب میں اٹھا تو میرے احساسات اچھے نہیں تھے، کچھ بیڈ فیلگنز تھیں، میں سوچا کہ اب حکومت کو تین دن رہ گئے ہیں، خدا خیر ہی کرے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ٹرین کی رفتار مناسب تھی تاہم تحقیقات میں حادثے کی وجوہات کا تعین ہو گا۔‘

