پاکستان

عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ میں درخواست

اگست 7, 2023

عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ میں درخواست

عمران خان کے وکلا نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو اٹک سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

پیر کو پی ٹی آئی کے چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اسلام آباد میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں اُن کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے۔
عدالت سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو جیل میں اُن سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ذاتی معالج، خاندان کے افراد اور پارٹی کے سینیئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ جیل حکام نے رات کو اطلاع دی کہ چیئرمین تحریک انصاف 12 بجے جاگیں گے اس لیے آپ 12 بجے ہی آئیں۔

نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ وہ دیگر وکلا کے ساتھ اٹک جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے ملیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے