پاکستان

عمران خان کے مقدمات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟

اگست 9, 2023

عمران خان کے مقدمات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

بدھ کو جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کیے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جبکہ عمران خان کے وکلا نے آج ہی سزا معطل کرنے کی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ تحریک انصاف کے توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ چیئرمین عمران خان سے جیل میں اہلخانہ اور دیگر کی ملاقاتوں کی درخواست پر فیصلہ جاری کرے گی۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے نمائندوں سے جمعے تک جواب طلب کیا۔

ادھر جج ہمایوں دلاور کی مبینہ فیس بک پوسٹوں کے معاملے پر وکلا کی ایف آئی اے میں طلبی اور ہراساں کرنے کا معاملہ بھی ہائیکورٹ کے سامنے لایا گیا ہے۔

عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران وکلا نے ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے کا معاملہ اٹھایا تو چیف جسٹس نے کہا مجھے پتہ چلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نہیں انتطامی سائیڈ پر اس کو دیکھتا ہوں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تحقیقات کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہراساں کیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے