پاکستان

پاکستانی روپے کا فری فال، ڈالر تیزی سے ٹرپل سینچری کے قریب

اگست 16, 2023

پاکستانی روپے کا فری فال، ڈالر تیزی سے ٹرپل سینچری کے قریب

پاکستان میں مقامی کرنسی روپے کی قدر میں تیزی سے گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اور ڈالر رواں ہفتے کے دو دن سات روپے مہنگا ہوا ہے۔

بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 294 روپے 93 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 304 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ 310 روپے میں بھی ڈالر دستیاب نہیں۔

گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط کی منظوری پر پاکستانی روپے کی قدرمستحکم ہوئی تھی اور ڈالر 280 سے واپس 270 پر چلا گیا تھا.

مارکیٹ میں بروکرز کی صورت میں لوگ سرگرم ہیں جو ایک ڈالر کی قیمت 320 سے 325 روپے مانگ رہے ہیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں رواں ہفتے نگران حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی سے گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

بدھ کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کاروبار کے آغاز سے ہی اضافہ دیکھا گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے کی سطح سے 294 روپے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے