پاکستان

سندھ میں فاطمہ کی موت، پنجاب پولیس سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ

اگست 17, 2023

سندھ میں فاطمہ کی موت، پنجاب پولیس سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ

صوبہ سندھ کے علاقے رانی پور میں پیری مریدی سے وابستہ ایک خاندان میں کام کرنے والی کمسن گھریلو ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین پڑوسی صوبے پنجاب کی پولیس سے کیس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کمسن فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے نامزد مرکزی ملزم، مقامی ایس ایچ او اور بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او رانی پور کو فرائض سے غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی ہلاکت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مقامی مجسٹریٹ کو قبر کشائی اور میت کا پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست بھی دی جائے گی۔

10 سالہ بچی فاطمہ سندھ کے علاقے رانی پور میں ایک پیر گھرانے کی حویلی میں بطور ملازمہ کام کرتی تھیں تاہم دو روز قبل اس کے والدین کو بذریعہ فون آگاہ کیا گیا تھا کہ پیٹ میں درد کے باعث ان کی بچی کی ہلاکت ہو گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے