پاکستان

شمالی وزیرستان کے شوال میں دھماکہ،11 مزدور نشانہ بن گئے

اگست 20, 2023

شمالی وزیرستان کے شوال میں دھماکہ،11 مزدور نشانہ بن گئے

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان تحصیل شوال میں مسافر گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’دھماکہ گل میر کوٹ کے قریب ایک مسافر گاڑی کے قریب ہوا جس میں سرکاری تعمیراتی کام سے مزدور گھر واپس جارہے تھے.

ڈپٹی کشمنر نے کہا کہ’ دھماکے میں 11 مزدور ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین مسافر تاحال لاپتہ ہو گئے.

ڈی سی شمالی وزیر ستان کے مطابق’ گاڑی میں 16 افراد سوار تھے۔ واقعہ کے فوری بعد امادای ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے.

وزیرستان میں پولیس حکام نے ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ’دھماکہ سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں.

علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز مشترکہ سرچ آپریشن کررہی ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ٹویٹ کیا ’شمالی وزیر ستان میں ہونے والا دھماکہ ہولناک ہے.

معصوم جانوں کا ضیاع حقیقتا دل دہلانے والا ہے۔غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں.
’ہم امن اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے عہد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔ انصاف ہوگا اور ذمہ داروں کا احتساب ہوگا‘۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے